Top 50 Mola Ali Quotes in Urdu | Imam Hazrat Ali Quotes Urdu Text and Images

Top 50 Mola Ali Quotes in Urdu | Imam Hazrat Ali Quotes Urdu Text and Images

This quotes collection includes Top 50 Mola Ali Quotes in Urdu | Imam Hazrat Ali Quotes Urdu Text and Images. Mola Hazrat Ali Quotes are life changes quotes, if you follow these quotes your life will change.

If you want to read or see more quotes then visit our website and subscribe to our website through email. 

 aqwal-e-mola-ali

کبھی کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہ کرو, کیوں کہ جسے تم پر یقین ہے اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ مانے گا نہیں۔
 ♥—♥—♥—♥—♥

imam-ali-quotes-in-urdu

تمہارا  اچھا وقت دنیا کو بتاتا ہے کہ تم کون ہواور تمہارا  بُرا وقت تمہیں بتاتا ہے کہ دنیا کیا ہے۔
 ♥—♥—♥—♥—♥

 maula-ali-quotes-in-urdu

ان لوگوں پر اعتبار کرو جو تمہاری تین باتیں بھانپ سکیں۔
 تمہاری ہنسی میں پوشیدہ درد ،تمہارے غصے میں پوشیدہ پیار اور تمہاری خاموشی میں پوشیدہ وجہ
 ♥—♥—♥—♥—♥

منافقت سے بہتر ہے کہ تم کافر مر جاؤ۔کیوں کہ جہنم میں کافر کا درجہ منافق سے بہتر ہے
 ♥—♥—♥—♥—♥
imam-ali-friendship-quotes

اُن لوگوں کو کھونےسے ڈرو،جن کے نزدیک دوستی کے رشتے خون کے رشتوں سے زیادہ  عزیز   ہوں۔

 ♥—♥—♥—♥—♥

جب تم کسی کو اکیلا دیکھو تو سمجھ جاؤکہ وہ ایک سچا انسان ہے کیوں کہ بھیڑ ہمیشہ منافق کے ساتھ ہوتی ہے۔

 ♥—♥—♥—♥—♥


imam-ali-sayings-in-urdu

تین چیزوں سے احمق انسان کی پہچان ہوتی ہے۔اس  کا ایسی بات کرنا جس سے اسے کوئی فائدہ نہ ہو،اس بات کا جواب دینا جو اس سے پوچھی نہ گئی ہو اور اس کا ہر کام میں بے سوچے سمجھے جرات کرنا۔

 ♥—♥—♥—♥—♥

 

اگر دنیا فتح کرنا چاہتے ہو تو اپنی آواز میں نرم لہجہ پیدا کرو، اس کا اثر تلوار سے  بھی  زیادہ ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

ali-as-quotes

جب بھی فارغ  وقت ملے تو اپنی ماں کے پاس جا کر بیٹھ جایا کرو، کیونکہ ماں کے ساتھ گزارا ہوا وقت قیامت کے دن نجات کا باعث بنے گا۔

♥—♥—♥—♥—♥



ali-ibn-abi-talib-quotes

لوگوں سے اُن کی عقلوں کے مطابق گفتگو کیا کرو۔

♥—♥—♥—♥—♥

اپنوں کو ہمیشہ اپنے ہونے کا احساس دلاؤ، ورنہ وقت آپ کے اپنوں کو آپ کے  بغیر جینا  سکھا دے گا۔

 ♥—♥—♥—♥—♥

 

ali-mola-quotes

 اپنے اندر پرندے کی طرح عاجزی پیدا کرو ۔جو آسمان کی بلندیوں کو چھُو کر بھی اپنی گردن جھکا کر رکھتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

ali-quotes-in-urdu

اگر تمہیں کوئی صرِف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہو بلکہ فخر کرنا کہ اُسے اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو

♥—♥—♥—♥—♥

ali-razi-allahu-anhu-quotes

رشتہ داروں کی دشمنی بچھوؤں کے ڈنک مارنے سے زیادہ اذیت ناک ہوتی ہے

♥—♥—♥—♥—♥

ali-ra-quotes

دولت ، رتبہ اور اختیار ملنے سے انسان بدلتا نہیں اُس کا اصلی چہرہ سامنے آ جاتا ہے
♥—♥—♥—♥—♥

aqwal-e-ali
پریشانی خاموش رہنے سے کم صبر کرنے سےختم اور شکر کرنے سے خوشی میں تبدیل ہو جاتی ہے
♥—♥—♥—♥—♥
aqwal-e-ali-in-urdu

ایک زمانہ ایسا آئے گا جب چرب زبان، باتونی، چغل خور، مکار اور فاسق و فاجر شخص کی عزت کی جائے گی
♥—♥—♥—♥—♥

ali-bin-abi-talib-quotes

رزق سخاوت میں پوشیدہ ہے ۔لیکن لوگ اس کو محنت میں تلاش کرتے ہیں

♥—♥—♥—♥—♥

sayings-of-ali-ibn-abi-talib

اس دنیا میں تمہیں جانچا جا رہا ہے، لیکن تمہیں پیدا دوسری جگہ کے لئے کیا گیا ہے

♥—♥—♥—♥—♥

جھوٹ بول کر جیتنے سے اچھا ہے کہ تم سچ بول کر ہار جاؤ۔

♥—♥—♥—♥—♥

اگر تم سے کوئی ناراض ہے اور اُس کو یہ غرور ہے کہ تم اُسے منا ؤ گے ، تو تم اُس کا غرور ٹوٹنے مت دو۔

♥—♥—♥—♥—♥

مخلص رشتوں کو مجبوری میں بھی ضائع نا ہونے دو، کیونکہ مجبوری تو ختم ہو جائے گی، لیکن رشتے دوبارہ نہیں ملیں گے۔

♥—♥—♥—♥—♥

معافی مانگنا یہ ظاہر نہیں کرتا  کہ آپ غلط ہیں اور دوسرا صحیح ہے، بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ  کے لئے رشتے کی اہمیت آپ کی انا سے بڑھ کر ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

اخلاق وہ چیز ہے جس کی قیمت نہیں دینا پڑتی مگر اس سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

جو تمہیں خوشی میں یاد آئے ، سمجھو تم اس سے محبت کرتے ہو اور جو تم کو غم میں یاد آئے تو سمجھو وہ تم سے محبت کرتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

اگر کسی کا ظرف آزمانا ہو تو اس کو زیادہ عزت دو۔ وہ اعلیٰ ظرف ہوا تو آپکو اور عزت  دے گا۔ اور کم ظرف ہوا تو خود کو اعلیٰ ظرف سمجھے گا۔

♥—♥—♥—♥—♥

رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہے، بے عیب انسان مت تلاش کرو، ورنہ اکیلے رہ جاؤ گے۔

♥—♥—♥—♥—♥

Moula ali friendship quotes

اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو، کیونکہ اچھا دوست بُرے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

اُس شخص کی دوستی پر اعتبار نہ کرو جو اپنے اقرار کو پورا نہ کرتا ہو۔

♥—♥—♥—♥—♥

imam ali quotes about patience

زندگی کر ہر موڑ پر صلح کرنا سیکھو، کیونکہ جھکتا وہی ہے جس میں جان ہوتی ہے۔ اکڑنا تو مُردے کی پہچان  ہوتی ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

ایمان اور حیا  دو ایسے پرندے ہیں کہ اگر ان میں سے ایک اُڑ جائے تو دوسرا خود ہی اُڑ جاتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

کسی کا عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی کی سی ہے جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر زخم پر بیٹھتی ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

کبھی اپنی زبان سے کسی کے عیب بیان نہ کرو کیونکہ عیب تم میں بھی ہیں اور زبان لوگوں کی بھی ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

انسان واحدایسی مخلوق ہے، جس کا زہر الفاظ میں ہوتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

اگر رزق عقل و دانش سے ملتا تو جانور اور  بیوقوف زندہ ہی نہ رہتے۔

♥—♥—♥—♥—♥

سب سے بڑی دولت عزت ہے۔ ایسی غربت پر صبر کرنا جس میں عزت محفوظ ہو  اس امیری سے بہتر ہے جس میں ذلت اور رسوائی ہو۔

♥—♥—♥—♥—♥

کسی کا دل اتنا مت  دکھاؤ کہ وہ اللہ کے سامنے تمہارا نام لے کر رو پڑے ، کیونکہ ٹوٹے ہوئے دل سے نکلی آہ عرش تک جاتی ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

جب دل کی آنکھیں اندھی ہوں تو ظاہری آنکھوں کی بینائی ہرگز فائدہ مند نہیں ہو سکتی۔

♥—♥—♥—♥—♥

جب لوگ تمہیں تکلیف میں اکیلا چھوڑ دیں تو جان لو کہ اللہ تعالی تمہارے کام کا ذمہ خود لینا چاہتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

خدا کے نزدیک کسی انسان کی عزت جتنی زیادہ ہوتی ہے اُس کا امتحان بھی اُس قدر سخت ہوتا  چلا جاتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

تین لوگ  جب آپ کے سامنے بات کر رہے ہوں تو اُنہیں مت روکو! والدین، بچہ اور غم زدہ انسان ۔ کیونکہ ان کا دل بول رہا ہوتا ہے۔

♥—♥—♥—♥—♥

ہمیشہ وہی لوگ آپ کے مقابلے پر آ ئیں گے  جن کی پہچان ہی آپ نے کرائی ہو۔

♥—♥—♥—♥—♥

زندگی جب رُلائے تو سمجھ لینا گناہ معاف ہو گئے اور زندگی جب ہنسائے تو سمجھ لینا دعا قبول ہو گئی۔

♥—♥—♥—♥—♥

وہ جگہ چھوڑ دو جہاں تمہارے احساس اور تمہارے الفاظ کی قدر نہ ہو، وہ کسی کا گھر ہو یا کسی کا دل۔

♥—♥—♥—♥—♥